اپریل 5, 2025 4:58 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی میٹرو پولیٹن کو 4 سے 5 کروڑ کی ضرورت نہیں، پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس کو شہر میں مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں اور کے ایم سی کو اب 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری کر کے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی۔ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہو گئے ہیں اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس