اپریل 5, 2025 4:39 شام

English / Urdu

Follw Us on:

ایم کیو ایم متحدہ قومی موومنٹ سے ‘محلہ قومی موومنٹ’ میں ڈھل چکی ہے، ترجمان سندھ حکومت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
علی خورشیدی پہلے اپنی پارٹی کے بکھرتے دھڑوں کو سنبھالیں، پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ (فوٹو: وائس آف سندھ)

 سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالے۔ ایم کیو ایم متحدہ قومی موومنٹ سے “محلہ قومی موومنٹ” میں ڈھل کر چند گلیوں تک محدود ہو چکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ سعید غنی اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت میں مصروف ہیں، الزامات لگانے والے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔

سیدہ تحسین عابدی نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعید غنی کی ہر پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم والے ایسے حواس باختہ ہوتے ہیں جیسے ان کی دُم پر کسی نے پاؤں رکھ دیا ہو۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف زبانی جمع خرچ میں ماہر ہے، عوام کو جھوٹے بیانیے سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ایم کیو ایم صرف پریس کانفرنسوں تک محدود ہو چکی ہے۔

سیدہ تحسین عابدی نے علی خورشیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی خورشیدی پہلے اپنی پارٹی کے بکھرتے دھڑوں کو سنبھالیں، پھر دوسروں پر تنقید کریں۔

ایم کیو ایم متحدہ قومی موومنٹ سے “محلہ قومی موومنٹ” میں ڈھل کر چند گلیوں تک محدود ہو چکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے علی خورشید کی طرف سے کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی سیاسی موت کو قبول کرنا چاہیے، حکومت پر الزام تراشی سے ایم کیو ایم کو کوئی نئی زندگی نہیں ملنے والی۔

سندھ کے عوام باشعور ہیں، ایم کیو ایم کی منافقت مزید نہیں چل سکتی۔ جو لوگ اپنے ہی پیدا کردہ مسائل سے باہر نہیں نکل سکتے، وہ سندھ حکومت پر تنقید کا حق نہیں رکھتے۔

انھوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی حقیقت عوام کے سامنے کھل چکی ہے، ان کی سیاست اب زوال کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس