اپریل 4, 2025 4:25 شام

English / Urdu

Follw Us on:

’’موبائل چھوڑیں، میدان میں آئیں‘‘ لاہور میں گھڑسواری، نیزہ بازی کے شاندار مقابلے

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد

لاہورکے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو میں گھڑسواری اور نیزہ بازی کے شاندار مقابلے ہوئے۔ یہ دونوں روایتی کھیل اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پیش کیے گئے، مقابلوں میں دور دور سے مردو خواتین گھڑ سواروں نے شرکت کی۔

گھڑ سواروں نے بتایا کہ ’’یہاں شریک گھوڑے بھی کسی عام نسل کے نہیں بلکہ پاکستان کی بہترین نسلوں میں سے ہیں، سندھی، بلوچی، عربی اور مارواڑی گھوڑے اپنی تیز رفتاری، خوبصورتی اور طاقت کے باعث نمایاں ہیں۔ عربی نسل کے گھوڑے اپنی رفتار اور خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔

سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگرنے بتایا کہ بڑے بڑے سیاستدان شوق سے گھوڑے پالتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کھیل کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں ، گھوڑے پالنا سنت نبوی بھی ہے۔

یہ شاہی کھیل سستا نہیں۔ان نایاب گھوڑوں کی قیمت  ایک لاکھ روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے، اور ان کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی کم نہیں – ایک بہترین نسل کے گھوڑے کے ماہانہ اخراجات تقریباً 2 لاکھ روپے تک ہو سکتے ہیں۔

دور دور سے گھڑسوار شریک ہوئے (فوٹو: پاکستان میٹرز)

اس بار کا ہارس اینڈ کیٹل شو ایک اور دلچسپ پہلو رکھتا ہے – اس میں سب سے کم عمر گھڑ سوار صرف 12 سال کا ہے، جو بڑے سواروں کے ساتھ شانہ بشانہ مقابلہ کر رہا ہے، اور یہی نہیں، بلکہ کئی مشہور سیاستدان اور سماجی شخصیات بھی اس ایونٹ کا حصہ ہیں، کچھ بطور مہمان، اور کچھ عملی طور پر ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

ریس میں شریک خاتون گھڑسوار ذویا میر نے کہا کہ ’ میدان میں ہر قسم کے گھوڑے ہوتے ہیں ان میں غصے والے بھی اور نسلی دونوں ہوتے ہیں‘۔

تقریب میں خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے (فوٹو: پاکستان میٹرز)

یہ صرف ایک کھیل نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے، جہاں بہادری، مہارت اور جوش و خروش کی کوئی حد نہیں۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس