Follw Us on:

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کی کمزور ٹیم سری لنکا سے شکست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سری لنکا میں ہونے والی دو ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو بڑی شکست کا سامنہ کرنا پڑا ( فائل فوٹو)

سری لنکا میں ہونے والی دو ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو بڑی شکست کا سامنہ کرنا پڑا، سری لنکا نے آسٹریلیا کو سیریز کے پہلے میچ میں  49 رنز سے ہرا دیا ۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو سری لنکا میں ناقابل یقین ون ڈے شکست ہوئی، دو ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کولمبو میں میزبان ٹیم 49 رنز سے جیت گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو 55 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی پولین لوٹ چکے تھے اور تقریبا 135 پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں، لیکن اس کے باوجود ٹیم 46 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔

 اننگز کی خاص بات کپتان اسالنکا کے 127 رنز تھے اور وہ آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے۔ یوں ان کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سنبھالا ملا ۔

ڈیمیوٹ ویلاگے صرف 30 رنز کے ساتھ ان کے ساتھ تھے، باقی سب تھوڑے تھوڑے سکور کر کے گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ نے 61 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آسٹریلیا کو 215 رنز کا ہدف دیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اننگز کا آغاز تباہی والا تھا ،صفر پر پہلی وکٹ گری ،سات پہ دو ،18 پہ تین، 31 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد 83 پر پانچویں اور 85 پر چھٹی وکٹ گر گئی ۔

پوری ٹیم 33 اوورز کے دوران  165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیکس کیری نے 41 اور ایرون ہارڈی نے 32 رنز بنائے۔

 واضح رہے کہ ان کے ٹاپ آرڈرز تمام کے تمام ناکام رہے،کپتان سمتھ صرف 12 رنز بنا سکے، سری لنکا کی جانب سے تھیکاشانے 40رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس