Follw Us on:

’مجھے بہت دکھ ہوا‘ پارٹی سے نکالے جانے پر شیرافضل مروت نے خاموشی توڑ دی 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan and marwat

پی ٹی آئی سے نکالے جانے کی خبروں پر ایم این اے شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی، انہوں نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہوں گا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’مجھے حالیہ فیصلے سے بہت دکھ ہوا جو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان افراد نے دلوایا ہو جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں الجھنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروہ کے بجائے ہمیشہ عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑا رہا‘۔

پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میں خان صاحب (عمران خان) کو درپیش مشکلات بشمول معلومات کی محدود رسائی اور ان لوگوں کی موجودگی کہ جن کے اقدامات پارٹی کے لیے مفید نہیں، کا اعتراف کرتا ہوں، میں اپنی پوزیشن قومی میڈیا پر آج رات واضح کروں گا، اور مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز جنہوں نے انصاف کے لیے میرے ساتھ کھڑے ہو کر لڑا وہ صحیح چیز کے لیے آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا اگر پارٹی نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی تو میں اسے عزت سے قبول کروں گا لیکن کبھی بھی رعایت نہیں مانگوں گا تاہم مشکل حالات میں متحد کھڑے رہنے والے پی ٹی آئی لیڈرز اور ورکرز سے یہ ضرور کہوں گا کہ نا انصافی کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کو جمہوریت، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کو تھامے رکھنا چاہیے، حقیقی وفاداری کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اندھی تابعداری کی جائے بلکہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہماری جدوجہد صحیح راستے پر گامزن رہے۔

شیر افضل مروت کا آخر میں کہنا تھا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے، میری جدوجہد ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی سالمیت کے لیے اور اس وژن کے لیے ہے جو ہم سب کا مشترکہ وژن ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالا گیا اورانہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔

ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی شیر افضل مروت کی حمایت میں سامنے آئے اور انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، عمران خان سے شیر افضل مروت کے لیے بات کریں گے۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی ائی کے درمیان دو گھنٹے ملاقات جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور شیر افضل مروت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی اور مزیڈ میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کر لی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس