آر ایل این جی کی فروری کے ماہ کیلیے قیمتوں کا تعین، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس میں ایس این جی پی ایل 23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلیے 23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا، ایس ایس جی پی ایل کیلیے 573 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے
خیال رہے کہ فروری میں اضافہ کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ بتائی گی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (دسمبر 2024) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.81 فیصد یا 0.2330 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تھی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (دسمبر 2024) کے مقابلے میں 0.0558 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 0.45 فیصد اضافہ کیا تھا۔