کراچی میں شادی بیاہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکا ہے جو ہر سال درجنوں زندگیوں کو نگلنے کا سبب بنتا ہے۔
ان واقعات میں اکثر افراد موت کے منہ میں جا گرتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ سینئر قانون دان کے مطابق اسلحہ رکھنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور اگر کسی شہری کو اپنی جان کا خطرہ ہو تو انہیں لائسنس دیا جاتا ہے۔
تاہم، یہ سب کچھ قانونی طریقے سے ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود شادیوں میں فائرنگ کے حادثات کبھی کم نہیں ہوتے۔
کراچی میں اس طرح کے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان نے شہریوں میں خوف اور بے چینی پیدا کر دی ہے، اور سوال یہ اٹھتا ہے کہ کب تک ان واقعات کا سلسلہ جاری رہے گا؟