Follw Us on:

بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے: چار اہلکار شہید، آٹھ زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
چوکی پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا

بلوچستان کے علاقوں کیچ اور قلات میں دہشتگردوں کی جانب سے فرنٹیئر کور اور لیویز کی چیک پوسٹوں پر حملوں کے دوران 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

معروف نشریاتی ادارے کے مطابق پہلا حملہ نوشکی کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ کو اتوار کی علی الصبح توگھو چھپیئر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رعد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے چوکی پر فائرنگ کی، لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق، جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے، شہید اہلکار کی شناخت علی نواز لانگو کے نام سے ہوئی۔

حملے کے بعد ایف سی کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے

دوسری جانب ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی رات دیر گئے نیم فوجی فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، چوکی پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 جوان شہید اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں شہید ایف سی اہلکاروں کی شناخت نائیک گل سنت، لانس نائیک رانا ذاکر اور سپاہی لکھمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، سپاہی لکھمیر کا تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے تھا۔ حملے کے بعد ایف سی کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دریں اثنا دہشتگردوں نے ہفتے کی رات مشکی کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن اور لیویز فورسز کے اسٹیشن پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم دونوں مقامات پر موجود اہلکاروں نے مزاحمت کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی جس کا پولیس اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں تھانے کی ایک دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید علی نواز اور دیگر شہدا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔حملے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس