Follw Us on:

سلامتی کونسل اجلاس کل ہوگا، پاکستانی نائب وزیراعظم شرکت کریں گے

مادھو لعل
مادھو لعل
چینی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں امریکا ملوث ہو سکتا ہے

سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل 18 فروری کو نیویارک میں منعقد ہوگا، سلامتی کونسل کا اجلاس چین کی جانب سے طلب کیا گیا ہے اور اس کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای کریں گے جبکہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس بات کا اعلان دفتر خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی گورننس میں بہتری اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے چینی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کریں گے۔

پاکستان 26-2025 کیلئے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنے اہداف پر روشنی ڈالے گا، اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزراء خارجہ اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے

 

واضح رہے کہ پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو آج کے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کثیرالجہتی عمل کی کلیدی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کثیرالجہتی کے اصولوں ، بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں، لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے چین کی جانب سے پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات پر کھل کر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

پاک چین تعلقات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے “ڈی ڈبلیو” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی ورکرز کے خلاف بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیاں، پاکستان کا اندرونی عدم استحکام، اور سی پیک منصوبوں کی سست رفتار بھی چین کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

متعدد ماہرین کے مطابق چین نے پاکستان میں اپنے منصوبوں کو متنازع بنانے کے عمل کو ہرگز پسند نہیں کیا، سیاسی حلقوں میں ایک تاثر یہ بھی ہے کہ چینی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں امریکا ملوث ہو سکتا ہے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس