Follw Us on:

بھتیجی کے ہمراہ وزیرِاعظم اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، حافظ نعیم الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
’کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا‘ حافظ نعیم الرحمان کا دعوت افطارسے خطاب( فائل فوٹو)

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام کیا ہو رہا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  بھتیجی  کے ہمراہ وزیرِاعظم اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’تم کھوکھلے ہو، تمھاری کوئی حیثیت نہیں، صرف ایک دھرنے کی مار ہو‘ حافظ نعیم الرحمان کی حکمرانوں کو للکار

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں، مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے آنے والے وقت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے اور وہ مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس