April 19, 2025 10:52 pm

English / Urdu

Follw Us on:

“اڈیالا جیل سے خط آرہے ہیں ، منتیں کی جارہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو” مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پنجاب حکومت کی طرف سے نارووال میں مختلف شاہراہوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ( فائل فوٹو)

پنجاب حکومت کی طرف سے نارووال میں مختلف شاہراہوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،اس تقریب میں پنجاب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اڈیالا جیل سے منتیں کی جارہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔

نارووال میں افتتاحی تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نارووال کے شہریوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل سے خط آرہے ہیں ، منتیں کی جارہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،پی ٹی آئی کے دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے اور پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا رشوت کی ساری رقم گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی حکومت کے ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی، دن رات پنجاب کے عوام کے لیے خدمات کر رہے ہیں ،حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال قبل ملک کے برے حالات تھے،پہلے خبریں آتی تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا، ڈالر 250 سے اوپر چلا گیا،یہ انتظار میں بیٹھے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا،سوال پوچھتی ہوں کہاں گیا ملک ڈیفالٹ کرنے والا، سوائے اڈیالا جیل کے ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

مہنگائی نواز شریف کے دور میں 2 فیصد تھی، پھر 38 فیصد پر چلی گئی اور نواز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں عوام کو مشکل سے نکالا۔

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، دہشتگردی واپس آ گئی تھی نواز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں عوام کو مشکل سے نکالا ہے۔

مریم نواز نے پنجاب میں حکومت کی جانب سے جاری پالیسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو 5لاکھ کسان کارڈ دیے جس سے 50 ارب روپے کی خریداری ہو سکتی ہے اور10 ہزار ٹریکٹر دیے گئے اور اب ان کے لیے مشینری بھی لے کر آ رہے ہیں۔

کسانوں کو 5لاکھ کسان کارڈ دیے جس سے 50 ارب روپے کی خریداری ہو سکتی ہے اور10 ہزار ٹریکٹر دیے گئے : مریم نواز ( فائل فوٹو)

انہوں نے مزید کہا کہ اپنا گھر اسکیم میں 15 لاکھ لوگوں کو گھر دیے جا رہے ہیں،30ہزار طالب علموں کو اسکالرشپ دی گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس