Follw Us on:

آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا، کتنے پاکستانی شامل؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا، پینل میں تین پاکستانی شامل ہیں۔

22 رکنی کمنٹری پینل میں تین پاکستانی شامل کیے گئے ہیں، جن میں لیجنڈ پیسر وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان شامل ہیں۔ ستاروں سے جڑا کمنٹری پینل متعدد زبانوں میں گہرائی سے تجزیہ، ماہرین کی آراء اور سنسنی خیز کمنٹری کرے گا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ کمنٹری پینل میں کرکٹ کی نامور آوازیں شامل ہیں، جن میں ناصر حسین، این اسمتھ، این بشپ، روی شاستری، ایرون فنچ، میتھیوہیڈن، میل جونز، سنیل گواسکر،مائیکل ایتھرٹن، پومیلیلو موبنگوا، قیس نائیڈو، سائمن ڈول، ڈیل اسٹین، دنیش کارتک، کیٹی مارٹن، شان پولاک، اظہر علی اور این وارڈ کمنٹری کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں کس ٹیم میں کتنا دم ہے؟

واضح رہے کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ایونٹ کے میچز پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب انڈیا نے اپنے میچز پاکستان میں کھیلنے سے منع کر دیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ انڈیا کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انڈین صحافیوں کے ویزے جاری کر دیے، کتنے صحافیوں نے دراخواست دی؟

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس