اپریل 4, 2025 4:22 شام

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور فیچر فیسٹ: نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

حالیہ دنوں لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی فیسٹیول فیوچر فیسٹ 2025 نے تاریخ رقم کر دی، اس شاندار ایونٹ میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش، عالمی ماہرین کی رہنمائی اور نوجوانوں کے لیے انمول مواقع پیش کیے گئے۔

فیوچر فیسٹ میں آئے ہوئے عوام نے ‘پاکستان میٹرز’ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے سنگ میل ہے، بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

فیوچر فیسٹ میں موجود ایک نوجوان نے ‘پاکستان میٹرز’ کو بتایا کہ یہاں آکر محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان بھی دنیا کے جدید ٹیکنالوجی نقشے پر جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: “ہر طرح سے شکایات کیں مگر کوئی حل نہیں”، کراچی کے صنعتکاروں کی ہڑتال

فیوچر فیسٹیول میں شرکاء نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ہمیں دکھا رہا ہے کہ ہم بھی کچھ کر سکتے ہیں۔

فیوچر فیسٹ نےنئی امیدیں جگائی ہیں۔ یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے نہیں، بلکہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ فیسٹیول نوجوانوں کے خوابوں کو نئی اڑان دینے اور پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی جانب لے جانے کا عزم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس