پاکستان میں تعلیم کو نوکری کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اچھی تعلیم ہوگی تو اچھی نوکری ملے گی۔ لیکن کیا صرف تعلیم حاصل کر لینے سے آپ کو بہترین نوکری مل سکتی ہے؟
اسی موضوع پہ کراچی میں منعقد ہوا ایک ایسا “جاب فیئر” جس میں 250 سے زائد کمپنیز لوگوں کو نوکریاں دے رہی ہیں۔
اس جاب فئیر میں آئی ٹی، میڈیا، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، تعلیم، رئیل اسٹیٹ اور اس کے علاوہ بے شمار فیلڈز کی کمپنیز شامل ہوئیں۔
جاب فیئر میں طالب علموں کو سکلز سکھانے کے لیے بھی کورسز موجود تھے۔