Follw Us on:

فیس بک لائیو میں تہلکہ خیز فیچر متعارف

حسیب احمد
حسیب احمد
New
ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا(گوگل)

سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے فیس بک لائیو  کے لیے تہلکہ خیز فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے اب لائیو فیس بک ویڈیوز زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اس کے بعد خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جائیں گی، میٹا نے اس اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگ فیس بک لائیو ویڈیوز پہلے چند ہفتوں میں دیکھتے ہیں۔

اس لیے ہم ان ویڈیوز کے اسٹوریج کے دورانیے کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کر سکیں۔

صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کر سکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کر سکیں گے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس