اسلام آباد میں “ایکو آف فلسطین” کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس جماعت اسلامی کی جانب سے کرائی گئی جس میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں سیکرٹری جماعتِ اسلامی امیر العظیم نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ “جس طرح سے فلسطین کے مجاہدوں نے اس جنگ میں اپنی قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے اس سے امتِ مسلمہ میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ سقوط کابل ہوا نہ سقوط غزہ ہو گا اب سقوط کسی اور کا ہو گا۔