اپریل 5, 2025 1:10 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت چھ ممالک سے 30 پاکستانی بے دخل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
زائد المیعاد قیام پر رومانیہ سے 2، عمان سے مختلف الزامات پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ 

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور تھائی لینڈ سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آٹھ، یو ای اے سے 17 اور تھائی لینڈسے تین پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا۔ 
ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے 2 ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

ماہی گیروں سمیت 5 افراد کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا ہے۔

عمان اور بحرین میں پاسپورٹ ختم ہونے پر 2 جبکہ تھائی لینڈ پہنچنے پر  1 پاکستانی کو اپنے وزٹ کی وضاحت کرنے میں ناکامی پر بے دخل کر دیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس