اپریل 4, 2025 7:40 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

حافظ نعیم کا’بنو قابل‘ کارواں گوجرانوالا پہنچ گیا، نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کا “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کے لئے ایک نیا تعلیمی افق روشن کر رہا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں نوجوانوں کو جدید تعلیم اور آئی ٹی کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مہارت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

گوجرانوالا میں بھی ’بنو قابل‘ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، اس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر ‘حافظ نعیم الرحمن’ نے پاکستان میں تعلیمی مواقع کی کمی اور حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور حکومت اگر تعلیم پر توجہ نہ دے تو نوجوان خود اس کے لئے تحریک چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ نوجوانوں کا حق ہے اور اس کے لئے ہمیں ایک سیاسی تحریک کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی تعلیم کی قیمتوں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں پر بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مہنگی فیسیں نوجوانوں کے تعلیمی سفر کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسی تناظر میں بنو قابل پروگرام نے مفت آئی ٹی کورسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہر نوجوان کو تعلیم تک رسائی مل سکے۔

اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی نوجوان کو صرف مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہنا پڑے۔

 

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت چھ ممالک سے 30 پاکستانی بے دخل

بنو قابل پروگرام کے تحت کامیاب طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور سکلز کو مزید بہتر بنا سکیں۔ اس کے علاوہ، پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر ہاؤسز، انڈسٹریز اور جاب پورٹلز سے جوڑا جائے گا تاکہ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اس اقدام سے نوجوانوں کو عملی تربیت کے بعد اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا اور وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پروگرام کے تحت خواتین کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین کے لئے آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے روزگار حاصل کر سکیں۔

ان کورسز کے ذریعے خواتین کو ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور وہ معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں گی۔

اس کے علاوہ بنو قابل پروگرام میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں آئی ٹی یونیورسٹیز قائم کی جائیں گی تاکہ نوجوانوں کو جدید ترین تعلیم دی جا سکے۔ اس اقدام سے ملک بھر میں آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ ملے گا اور نوجوان عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوا سکیں گے۔

تقریب میں مقررین نے نوجوانوں کو اپنی تعلیم کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم خیرات نہیں بلکہ ایک بنیادی حق ہے جس کے لئے ہمیں حکومت سے مطالبہ کرنا ہوگا۔

“بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا جس کے ذریعے نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے ہر نوجوان کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے 22 انڈین ماہی گیر انسانی ہمدردی کی بنا پر رہا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس