اسلام آباد میں “ایکو آف فلسطین” کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس جماعت اسلامی کی جانب سے کرائی گئی جس میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ ظفر الحق نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ” دنیا میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور اسی اقوامِ متحدہ سمیت کوئی بھی روکنے والا نہیں ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ” ہمیں ایک کمیٹی بنانی چاہیے جن میں تجربہ کار لوگ موجود ہوں اور وہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں لائحہ عمل طے کریں”۔