April 19, 2025 10:48 pm

English / Urdu

Follw Us on:

اوکاڑہ کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی، رواں سال کا پانچواں حادثہ، ایسا کیوں ہورہا ہے؟

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین گیمبر پھاٹک کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو ریلوے انجن اور پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے، جبکہ دونوں ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی جانب سے بروقت بریک نہ لگانا بتائی جا رہی ہے۔ مال گاڑی کو اوکاڑہ کینٹ اسٹیشن پر رکنا تھا، مگر بریک نہ لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریلوے انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریلوے حکام نے امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا ہے۔

حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان میں آئے روز ٹرین کے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  2024 میں 118 ٹرین کے حادثات ہوئے۔ جن میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

رواں سال اب تک ٹرین کے 5 حادثات ہو چکے ہیں۔

 ٹرین کا محکمہ پہلے ہی اپنی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے نقصان میں جا رہا ہے۔ اس طرح آئے روز نئے حادثات پاکستان ریلوے اور حکومتِ پاکستان کے لیے تشویش کا سببب ہیں۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس