چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کے لیے میدان سجنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے، تمام شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔
کوئی بابر اعظم کا مداح ہے تو کوئی شاہین آفریدی کو ان ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہے۔
اسی حوالے سے کراچی کے شائقین کا بھی جوش و خروش عروج پر ہے، لوگ پاکستانی پرچم والے مخصوص لباس زیب تن کیے سٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔