کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے حالت کو نازک قرار دے دیا، انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔
پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔
ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں۔
ویٹی کن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پوپ فرانسس اپنے عہدے سے دستبرار نہیں ہو رہے،اس بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ویٹی کن کے سینیئر عہدیدار کارڈینل پیرولین نے کہا کہ فکر مندی کی واحد بات پوپ کی صحت اور دوبارہ ویٹی کن واپسی ہے۔ پوپ سے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی بے بنیاد ہیں۔
آرلینڈو ہیلتھ میڈیکل گروپ یورولوجی کے ڈاکٹر جامن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت اب بھی خطرے میں ہے، گردوں کے مسئلے کو تو حل کر لیا جائے گا لیکن کچھ انٹرنل ڈیمج اس سلسلے میں عمل کو مزید پچیدہ بنا سکتے ہیں۔
پاپ فرانسس 17 دسمبر 1936 کو فلورس، بیونس آئرس، ارجنٹائن میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام جارج ماریو برگوگلیو ہے، پاپ فرانسس کے چار بچے ہیں، ان کو انڈیپینڈنٹ پبلشر بک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔