April 30, 2025 11:16 pm

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور کا جم خانہ : سرکاری زمین پر امیروں کا سستا کلب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور کا مشہور جم خانہ کلب، جہاں شہر کے طاقتور ترین بزنس مین اور سیاستدان بیٹھتے ہیں، ایک سوال کی زد میں آ گیا ہے۔

اس کلب کی ممبرشپ لاکھوں میں ہے اور یہاں کی سہولتیں زندگی کی عالی ترین آسائشیں فراہم کرتی ہیں، لیکن چونکا دینے والی بات تو یہ ہے کہ یہ کلب سرکاری زمین پر قائم ہے۔

اس سرکاری زمین کو لیز پر لے کر یہاں عالی شان کلب بنایا گیا جو غریب کی پہنچ سے بہت دور ہے لیکن اس زمین کا کرایہ محض 50 پسے فی کینال ہے۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ جہاں ایک غریب کی چھوٹی سی دکان کا کرایہ ہزاروں میں ہو، وہاں سرکاری زمین پر اتنی کم قیمت پر استحصال کیسے جائز ہو سکتا ہے؟

ملک پر بڑھتے ہوئے قرضے اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے پیش نظر کیا یہ انصاف ہے کہ طاقتور لوگ انتہائی کم قیمتوں پر سرکاری وسائل سے فائدہ اٹھائیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس