Follw Us on:

افغانستان نے انگلستان کو پاکستان کی دھول چٹادی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  افغان کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ نہایت سود مند ثابت ہوا  اور افغانستان کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50  اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ 10 وکٹوں کے نقصان پر  318 رنز بنا سکا۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے آغاز میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ  بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گے،جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بناکر آرچر کا شکار  ہوگئے۔

اس موقع پر  اوپنر ابراہیم زادران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی اور 146 گیندوں پر 177 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، 23 سالہ بیٹر کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

افغان  کپتان حشمت اللہ نے 40 رنز بنائے، سینئر کھلاڑی محمد نبی نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفر آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے لگائے، وہ ٹیم کو فتح کے قریب لےگئے تاہم ان کے آؤٹ ہونےکے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیگر بیٹرز میں بین ڈکٹ اور جوز بٹلر نے 38، 38 رنز بنائے، جیمی اورٹن نے 32 ، ہیری بروک  نے25 اور فل سالٹ نے 12 رنز  کی اننگز کھیلی۔ لیام لیونگسٹون 10 اور جیمی اسمتھ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی جیتنےکا خواب ادھورا رہ گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی انگلش ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افغانستان نے اب گروپ کا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے جس میں فتح کی صورت میں افغان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں گھسنے والے ایک شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے قابو کر لیا
(تصویر، اے ایف پی)

میچ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب ایک تماشائی میدان میں گھس آیا اور سیکیورٹی نے اسے دبوچ لیا ۔ یہ پہلا واقعہ نہیں چیمپئنز ٹرافی میں دوسرا واقعہ تھا۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس