پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا شیڈول جاری کر دیا۔
پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا، جب کہ ایونٹ کا فائنل 18مئی کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔
کراچی اور ملتان پانچ، پانچ، جبکہ راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل چار شہروں راولپنڈی، لاہور، ملتان اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس سال پی ایس ایل میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے جو آٹھ اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔ نمائشی میچ میں کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
ایونٹ کے میچز دن اور رات دونوں میں کھیلے جائیں گے۔