اپریل 5, 2025 1:12 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

اقلیت بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، میثاق سینٹر: جدید اور مفت تحفظ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پنجاب میں اقلیتی برادری کے تحفظ، حقوق اور بہبود کے لیے ایک جدید اور مفت پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔ میثاق سینٹر اقلیتوں کو قانونی، تعلیمی اور سماجی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق سے آگاہی دینے کے لیے ایک مؤثر سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ سینٹر ایک سب ڈپارٹمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو سی ایم سما کی ایک کاوش ہے۔ اگر پنجاب بھر میں کسی بھی اقلیتی فرد کو کوئی مسئلہ درپیش ہو اور وہ مدد کے لیے 15 پر کال کرے، تو اس کال کا مناسب فالو اپ لیا جاتا ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سینٹر اقلیتوں کو فوری مدد فراہم کرتا ہے، جہاں وہ اپنی شکایات براہ راست درج کروا سکتے ہیں، قانونی و سماجی معاونت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے تحفظ و حقوق سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

میثاق سینٹر صرف ایک شکایات درج کرنے کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک محفوظ اور مساوی ماحول کی تشکیل کا عزم رکھتا ہے، جہاں ہر شہری بغیر کسی تفریق کے عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ یہ نہ صرف اقلیتوں کی آواز بلند کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ان کے تحفظ، حقوق اور مساوات کے فروغ میں بھی ایک اہم قدم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس