Follw Us on:

سنگا پور، سعودی عرب سمیت 10 ممالک سے 93 پاکستانی بے دخل، وجوہات بھی سامنے آگئیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مراکش سے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پاکستان واپس بھیجا گیا(تصویر، گوگل)

پاکستانیوں کی بیرون ممالک سے بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور، مراکش سمیت دیگر دس ممالک سے مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے، جبکہ 6 پاکستانی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزا ختم ہونے پر 1، کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائیشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 1، بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام پر 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق قطر سے 3 مفرور اور جنوبی افریقا میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے 1 اور ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

اس کے علاوہ مراکش میں انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لےکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس