April 19, 2025 10:32 pm

English / Urdu

Follw Us on:

ناریل کے چھلکوں سے بنی ماحول دوست پودوں کی خوراک

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر

پاکستان میں تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں اور اس کی تازہ ترین مثال کراچی کے ایک باصلاحیت نوجوان نے پیش کی ہے، جس نے ناریل کے چھلکوں اور مختلف کیمیکل کے امتزاج سے ایک منفرد پودوں کی خوراک تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

یہ جدید طریقہ کار نہ صرف قدرتی وسائل کے بہترین استعمال کی مثال ہے بلکہ زراعت اور باغبانی کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ اس نئے فارمولے میں ناریل کے سخت چھلکوں کو پیس کر ایک خاص شکل میں ڈھالا جاتا ہے اور پھر اس میں ایسے کیمیائی اجزا شامل کیے جاتے ہیں جو زمین میں پانی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

تحقیق کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ اس طریقے سے تیار کردہ خوراک استعمال کرنے والے پودے پانی کو زیادہ دیر تک جذب کر سکتے ہیں، جس سے پانی کے استعمال میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس دریافت کو خاص طور پر ان علاقوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے جہاں پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے اور پودوں کو زیادہ دیر تک نمی فراہم کرنا مشکل ثابت ہوتا ہے۔

 

یہ نوجوان جدت پسندوں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے، جو مقامی سطح پر ایسے سستے اور مؤثر حل تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ماحول دوست بھی ہوں اور زراعت کے شعبے کو نئی جہت بھی دیں۔ اگر حکومت اور نجی ادارے اس ایجاد کی سرپرستی کریں تو پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت کا ایک جدید اور پائیدار نظام بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

 

یہ نئی ایجاد ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں نوجوان محض روایتی ملازمتوں کے بجائے جدت طرازی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ایسے منصوبے متعارف کر رہے ہیں جو نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کو نمایاں کر سکتے ہیں۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس