Follw Us on:

’دہشت گردی کے بڑھتے واقعات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے‘ حافظ نعیم الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حافظ نعیم الرحمان( فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک ہی ہفتے میں تین خودکش حملوں نے عوام کو افسردہ کر دیا ہے، امیر جماعت اسلامی نے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ’ایکس‘ اور فیس بک پر پوسٹ میں خضدار اور بنوں میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

“جاں بحق افراد کے لیے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے”

حافظ نعیم الرحمان کا مزیدکہنا ہے کہ کے پی میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے،بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، دہشت گردی کے اسباب پر غور کیا جائے، تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی جائے، پاکستان اور افغانستان امن کے لیے بامعنی مذاکرات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے‘ حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے پی کے میں نماز جمعہ کے دوران جامعہ حقانیہ میں خودکش حملہ ہوا جس میں مولانا عبدالحق سمیت چھ نمازی شہید ہو گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک گئے جہاں انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا ۔

تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مولانا حامد الحق شہید اور ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحیسن پیش کیا اور دالعلوم حقانیہ کی دینی تعلیم و اشاعت کے میدان میں اہم کردار کی تحسین کی۔

انہوں نے ادارہ میں خودکش دھماکہ کو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات اور مجرموں اور منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس