Follw Us on:

رمضان المبارک کا تحفہ: صرف دس روپے میں معیاری اور تازہ اشیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جو صرف عبادات اور روحانی ترقی کا موقع ہی نہیں بلکہ معاشرتی فلاح و بہبود کا درس بھی دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں، جہاں روزہ رکھنے کا مقصد تقویٰ اور صبر پیدا کرنا ہے، وہیں معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا بھی ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔

ہمارے معاشرے میں رمضان کے دوران ایک عام رجحان یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ بھیک مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ اس مقدس مہینے کا اصل پیغام عزت و وقار کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنا اور خودداری کو فروغ دینا ہے۔ اسی سوچ کے پیش نظر، کراچی کے مین حسن اسکوائر، ایسٹ میں ایک منفرد رمضان سیونگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں لوگوں کو محض دس روپے میں معیاری اور تازہ اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ کیمپ نہ صرف روزانہ سینکڑوں افراد کو ان کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ انہیں خودداری اور عزت کے ساتھ خریداری کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ مدد تو حاصل کریں مگر بھیک مانگنے کے بجائے اپنی محنت کی کمائی سے خریدیں، تاکہ ان کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ ان شاء اللہ، ہم اس کوشش کو روز بروز مزید وسعت دیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس