April 19, 2025 10:52 pm

English / Urdu

Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکم

حسیب احمد
حسیب احمد
وزیراعلیٰ کو مراکز صحت میں مریضوں کا تناسب تین گنا تک بڑھنے (تصویر، گوگل)پر بریفنگ دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری صحت اور طبی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعلیٰ کو ینگ ڈاکٹرز کے زیر انتظام مراکز صحت میں مریضوں کا تناسب تین گنا تک بڑھنے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا 225آر ایچ سی کی ری ویمپنگ پوری طرح مکمل ہوگئی ، نئے شاندار کلینک میں بدل دیا گیا، مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جنرل سرجری، گائنی،تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی بھی ہدایت دی، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے کا حکم، جناح ہسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کینسر ہسپتال کومقررہ مدت میں فعال کرنے ، بورڈ ز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کا حکم دیا، ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لئے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100فیصد بہتری لانا ہدف ہے، ہسپتالوں میں مناسب صفائی نا ہونا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے۔

پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے دوران ہر ضلع کی سطح پر برن یونٹ ، کارڈیک سنٹر اور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا، لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 1147مراکز صحت میں سے 766 کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی، 396محکمہ صحت کے سپرد کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6 ارب 70 کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس