April 19, 2025 10:36 pm

English / Urdu

Follw Us on:

خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب، صنف نازک کو بااختیار بنانے کا عزم

حسیب احمد
حسیب احمد
خواتین قوم کی معمار ہیں، کسی بھی معاشرے میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے(تصویر، فائل)

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوسی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صنف نازک کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہبا شریف، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کی تقریب شاندار ہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، خواتین کی تعلیم ہمارے لیے چیلنج تھا خاص طور پر جنوبی پنجاب میں خواتین کو شدید مسائل درپیش تھے جن کو حل کیا۔

انھوں نے کہا کہ خواتین ملک کے ہر شعبے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے، شہباز شریف نے کہا کہ میرے دور میں پنجاب میں چائلڈ لیبر بہت بڑا چیلنج تھا جس پر قابو پایا۔

اس موقع پر فاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے خواتین کو خودمختار بنائیں گے، خواتین قوم کی معمار ہیں، کسی بھی معاشرے میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ خواتین ججز کی تعداد بڑھ رہی ہے جوکہ خوش آئند بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ خواتین کے حقوق کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

 

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس