Follw Us on:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sarfraz ahmad
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انتظامی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

اسپانسرشپ سائننگ تقریب کے دوران کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر نے اعلان کیا کہ وہ سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنانے جا رہے ہیں، سرفراز احمد نے بطور کپتان ٹیم کی شاندار قیادت کی اور انھیں یقین ہے کہ بطور ڈائریکٹر بھی وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ معین خان اور سرفراز کا امتزاج ٹیم کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پہلے یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ سرفراز ہیڈ کوچ شین واٹسن کی جگہ لیں گے، کیونکہ آسٹریلوی کرکٹر نے دوسرے پروفیشنل معاہدوں کے باعث پی ایس ایل 10 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن فرنچائز نے سرفراز کو بطور ٹیم ڈائریکٹر شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو فرنچائز نے ریلیز کر دیا تھا اور پلیئرز ڈرافٹ میں بھی کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انتظامی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

سرفراز احمد 2016 میں پی ایس ایل کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جُڑے رہے اور 2019 میں ٹیم کو پہلی بار چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے 86 میچوں میں سرفراز احمد نے 1525 رنز اسکور کیے، جس میں سات نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 2023 کے سیزن میں ان سے قیادت لے کر جنوبی افریقی کرکٹر ریلی روسو کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، جس سے سرفراز کے طویل قائدانہ سفر کا اختتام ہوا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس