وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “وزیر اعظم مقامی سرمایہ کاروں کے لیے کام کر رہے ہیں”۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ماضی کی شدید غلطیوں کی وجہ سے صنعت کو نقصان پہنچا۔ بہتری کے لیے طویل مدتی پالیساں بنا کر عمل کرنا ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ “وزیر اعظم تاجروں سے سیکٹر وائز ملاقاتیں کر رہے ہیں۔۔ وزیر اعظم کا وژن خوشحال پاکستان ہے۔ ہمیں اپنی شرح نمو میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ہمیں سب سے پہلے مقامی سرمایہ کاری پر توجہ دینی ہوگی۔ وزیر اعظم کاروباری افراد کے مسائل کو سمجھتے ہیں جلد بہتری ہوگی۔