مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ آج تک عدت کیس پر نہ کبھی مقدمہ بنا ہے اور نہ بن سکتا ہے کیوں کہ عدت کیس میں عورت کی گواہی ضروری ہوتی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے صحافی ارشاد بھٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر تہمتیں لگائی گئی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ کے نہ پاؤں ہوتے ہیں اور نہ سر ہوتا ہے ، عدت کیس بھی ایک جھوٹ پر مبنی کیس ہے کیونکہ عدت کیس میں عورت کی گواہی ہوتی ہے اور کسی کی گواہی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنے کے لیے یہ کیس بنائے گے ہیں ، ان میں سے ایک کیس بھی ایسا نہیں ہے جس بنیاد پر عمران خان کو جیل میں قید کیا جاتا ۔
صحافی کے ریاست مدینہ کے سوال پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ ایک بلڈنگ تو ہے نہیں جو اس نے بنانی ہے ، یہ تو لوگوں کے تعاون پر ہی ممکن ہو گا، لوگ جوا، شراب اور چوری سے اجتناب کر کے راہ راست پر آ گے تو اس سے ریاست مدینہ بنے گی، نہ کہ ایک بلڈنگ ہے جو وہ کہنے سے بن جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے عزم سے مجھے یقین تھا کہ عمران خان اتنا عرصہ جیل میں گزار لیں گے ، عمران خان کے حوصلے سے اندازہ تھا کہ یہ کبھی ڈیل نہیں کرے گا ، انہوں نے کہا کہ مجھےاگر ابھی عمران خان سے ملنے کا موقع ملا تو کہوں گا کہ شاباش آپ نے تاریخ بدل دی ۔