Follw Us on:

حق آگیا، باطل مٹ گیا:بدر سے مکہ تک، اسلام کی کامیابی کا پیغام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Macca
ہےاور 20 رمضان المبارک کو حضور اکرمؐ کے نگرانی میں فتح مکہ ،فتح مبین مسلمانوں کے نام ہوئی۔

بد ر کے مقام پر 17 رمضان کو  حق آگیا باطل مٹ گیا یقینا باطل تو مٹنے والا ہی ہےاور 20 رمضان المبارک کو حضور اکرمؐ کے نگرانی میں  فتح مکہ ،فتح مبین   مسلمانوں کے نام ہوئی۔

سورہ فتح میں اللہ تعالیٰ  فرماتے ہیں بے شک اللہ آپ کی زبردست مدد فرمائیں گے،  اللہ تعالیٰ نے وعدہ پورہ  کیا اور 313 صحابہ کی صورت میں 1 ہزار کفار کے مقابلے میں فتح دلائی،

فتح مکہ، جب دنیا پر اسلام کی سچائی آشکار ہو رہی ہے۔ فتح مکہ، جب سرزمین عرب سے باطل کا اندھیرا چھٹ رہا ہے۔ فتح مکہ، جب رحمت اللعالمینؐ اپنے مبارک ہاتھوں سے کعبۃ اللہ کو شرک کی آلائشوں سے پاک کر رہے ہیں۔ فتح مکہ، جب 360 بت یکے بعد دیگرے گرائے جا رہے ہیں اور حق کی روشنی ہر سمت پھیل رہی ہے۔ فتح مکہ، جب مسلمان شوق و عقیدت کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہو رہے ہیں اور اللہ کے گھر کا طواف کر رہے ہیں۔ فتح مکہ، جب حضرت بلالؓ کعبے کی چھت پر کھڑے ہو کر اذان دے رہے ہیں اور اللہ کی وحدانیت کی صدا آسمانوں تک گونج رہی ہے۔

یہ وہی مکہ ہے جہاں ایک وقت تھا کہ اسلام کا نام لینا جرم تھا، جہاں حضرت بلالؓ کو دہکتے انگاروں پر لٹا دیا جاتا، جہاں حضرت یاسرؓ اور حضرت سمیہؓ کو شہید کر دیا جاتا، جہاں رسول اللہؐ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جاتے، جہاں شعب ابی طالب میں محصور رہنا پڑا، جہاں کعبے کے در و دیوار شرک کی نجاست میں ڈوبے ہوئے تھے۔

آج وہی کفار مکہ ہتھیار ڈالیں ،اپنی قسمت کے منتظر ہیں ،رحمت اللعالمین ہونے کا منظر دنیا دیکھ رہی ہے اور تاریخ میں لکھا جا رہا ہے، آپ پر کنکری مارنے والے گندگی پھینکنے والے برا بھلا کہنے والے کانپ رہے ہیں ۔چاروں طرف دوڑ رہے ہیں، امان مانگ رہے ہیں ،آج زمین پر ان کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ موجود نہیں، خوف میں سارا عالم ڈوبا ہوا ہے۔

لیکن قربان جائیے آقا کریم کی ذات اقدس پر جن کی رحمت کے سائے میں سب نے امان پائے، مسلمانوں کے لشکر میں قبیلہ بنو خرچ کی کمان حضرت سعود بن عبادہ کے ہاتھ میں ہے، وہ ابو سفیان کو دور سے دیکھ کر ہی پہچان لیتے ہیں اور زور سے اعلان کرتے ہیں آج خون کی ندیاں بہانے کا دن ہے آج کعبے کو پاک کر دیا جائے ،ابو سفیان یہ منظر دیکھ رہا ہے ،پریشانی میں محمد مصطفی احمد مجتبی کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے منظر بیان کرتا ہے، جس پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ آج کا دن رحمت کا دن ہے آج کا دن وہ دن ہے جس میں کعبے کی تعظیم کی جائے گی

پھر رحمت اللعالمین اعلان کروا رہے ہیں کہ جس کو امان چاہیے بیت اللہ میں آجائے جس کو امان چاہیے وہ ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو جائے جس کو امان چاہیے وہ اپنے گھر کے دروازوں کو بند کر لیں تاریخ انسانی کا جو واقعہ ہے کہ جہاں فاتحین سروں کو جھکائے رب کے حضور پیش ہو رہا ہے ۔

دشمن ایسی شکست پر مشکور ہے ایسا منظر نہ پہلے کبھی دیکھا اور نہ اس کے بعد پتہ ہے مکہ کی خوشیاں صرف زمین پر نہیں ہیں اسمان پر بھی منائی ہے یہ صرف مکہ کو فتح کرنے کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ہزاروں دلوں کو فتح کرنے کا  دن ہے

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس