Follw Us on:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imf aggrement
پاکستان کے 2025-26 کے بجٹ کی تشکیل میں مدد کے لیے آئی ایم ایف کا دورہ کل سے شروع ہوگا( فائل فوٹو)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر کے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے ملک کی معیشت کو استحکام میں مدد ملے گی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 37 ماہ میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس معاہدے کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو مختلف نوعیت کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کی قیادت ‘نیتھن پورٹر’ نے کی۔ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ سے ملے گی جس کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی (EFF) کے تحت 1 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت حاصل ہوگی جو 37 ماہ کی مدت میں فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا ہے جبکہ عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد کم ترین سطح پر آچکا ہے اور 18 ماہ کے دوران ملک نے چیلنجز کے باوجود میکرو اقتصادی استحکام کی بحالی میں اہم پیشرفت کی ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کا امکان ہے تاہم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا باقی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی مدد کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی آفات کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اس کامیاب معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیکس، توانائی، اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو پاکستان کے اقتصادی استحکام کے لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں گی بلکہ پاکستان عالمی سطح پر بھی اپنی مالی ساکھ کو مستحکم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گیس وتیل کی نئی دریافت، کب کیا ہوا؟

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس