Follw Us on:

بس فون اٹھائیں، کال ملائیں اور انصاف پائیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ‘اینٹی کرپشن ہاٹ لائن’ کا قیام کیا گیا ہے اپنے حق کے لیے اینٹی کرپشن کے( 03264442444) اس نمبر پر کال کریں اور اپنا انصاف حاصل کریں۔

یہ نمبر یاد رکھیں اور ہر لمحہ اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ سے کوئی بھی رشوت مانگے، کوئی بھی انصاف میں رکاوٹ ڈالے، یا پھر کوئی بھی آپ کا حق دبانے کی کوشش کرے تو فوراً فون اٹھائیں اور اس نمبر پر اطلاع دیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ “نظام عدل میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے”۔ یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

پچھلے پانچ ماہ میں سات ہزار 633 نئے کیس دائر ہوئے لیکن حیرت انگیز طور پر 11 ہزار 779 کیسز کے فیصلے کیے جا چکے ہیں۔ انصاف کی مشینری اب پہلے سے کہیں زیادہ برق رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ نئے ججوں کی تقرری کے بعد یہ رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔

یہ ہاٹ لائن صرف ایک نمبر نہیں، یہ انصاف کی آواز ہے۔ یہ عدلیہ میں احتساب کا نیا معیار ہے۔ یہ عوام کے حقوق کی جیت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس