Follw Us on:

پاکستان اور امریکا کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ پر اتفاق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqwi
امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی

امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کے انعقاد پر اتفاق کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں نے رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ نٹالی بیکر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو امریکا کا سٹریٹجک پارٹنر قرار دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کا یکجا ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ’بلوچ مظاہرین پرامن نہیں‘ پاکستان نے اقوام متحدہ کے بلوچستان سے متعلق بیان کو ‘افسوس ناک’ قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہا ہے اور اس کے لیے ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً بلوچستان میں جہاں جنگجوؤں نے کئی حملے کیے ہیں جن میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس