عید پر لاہور سے آبائی گھروں کو جانے والے پردیسی ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں، اچانک سے کئی گنا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ایک مسافر نے بتایا کہ اچانک سے 500 روپے تک کرایہ بڑھادیاگیا جو ظلم ہے، قیمتوں میں اضافے کو تب روکا جاسکتا ہے جب حکومت اپنی ٹرانسپورٹ ہوگی۔ انڈیا ہم سے اس لیے بہتر ہے کہ ان کی اپنی کمپنیاں ہیں۔
لاہور سے میلسی جانے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ مجھے پورے پیسوں میں ٹکٹ ملا ہے، بہت دشواری ہوئی ہے، پہلے ٹکٹ ہوجاتی تو اچھا ہوتا۔ یہاں بلیک میں ٹکٹس مل رہے ہیں ۔
ایک اور مسافر نے بتایا کہ ٹکٹ لینا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔ دن میں تارے نظر آگئے ہیں ۔