اپریل 5, 2025 7:25 شام

English / Urdu

Follw Us on:

چولستان: ریت کا وہ سمندر جہاں زندگی آج بھی قدرت کے رحم و کرم پر ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جنوبی پنجاب کے اس ویرانے میں جہاں زمین پیاسی ہے، وہاں انسان بھی پیاسا ہے۔ پانی کی ایک بوند یہاں کسی نعمت سے کم نہیں۔

صدیوں سے چولستان کے باسی مویشی پال کر اور دستکاری کر کے گزارا کرتے آ رہے ہیں۔ اونٹ، گائیں اور بکریاں… یہی ان کا سرمایہ ہیں۔ دودھ، گوشت اور روزگار کے تمام ذرائع ان ہی سے وابستہ ہیں۔

گرمیوں میں درجہ حرارت جب پچاس ڈگری کو چھو لیتا ہے، تو پانی کے ذخائر سوکھ جاتے ہیں۔ زندگی مزید کٹھن ہو جاتی ہے۔

تعلیم کا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔ بیشتر علاقوں میں اسکول سرے سے ہیں ہی نہیں اور جہاں ہیں، وہاں بنیادی سہولیات کا فقدان۔

بچے میلوں کا سفر کر کے علم کی تلاش میں نکلتے ہیں، مگر غربت کئی والدین کو بچوں کو اسکول بھیجنے نہیں دیتی۔

صحت کی بات کریں تو اسپتال اور ڈاکٹرز کی کمی، ایک المیہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کو مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث شرحِ اموات تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود، چولستان کے لوگ اپنی ثقافت اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں۔ میلے، موسیقی، اور روایتی دستکاری… یہ سب ان کی پہچان ہیں۔ ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہے… اور دلوں میں امید۔

چولستان کا یہ صحرا صدیوں سے آزمائشوں کا گواہ ہے، مگر یہاں کے لوگ… جفاکش بھی ہیں اور باہمت بھی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور فلاحی ادارے آگے بڑھیں، تاکہ اس ریگزار میں زندگی کو بھی وہ سہولیات میسر آ سکیں، جو پاکستان کے دیگر شہری علاقوں کو حاصل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس