اپریل 7, 2025 11:30 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کراچی کی بوتل گلی: قید خوشبوؤں کا خاموش فسانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

رمضان کے مقدس مہینے میں عود اور مختلف اقسام کی خوشبوؤں کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کی خوشبو مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھا، جہاں خریداروں نے مذہبی و روحانی مقاصد کے لیے خصوصی خوشبوئیں خریدنے میں دلچسپی لی۔

دکانداروں نے ‘پاکستان میٹرز’ کو بتایا کہ مختلف قیمتوں اور اقسام کی خوشبوئیں متعارف کروائی ہیں، جن میں پچیس ہزار روپے فی تولہ کے قیمتی عود سے لے کر چھے سو روپے تک کے سستے پرفیومز شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ ان خوشبوؤں میں اسیل، وسال، مدینہ تل حرمین، شمامہ تل امبر اور صفہ مروہ جیسی عربک فرگرینسز زیادہ مقبول ہو رہی ہیں، جنہیں نماز، تراویح اور دیگر مذہبی عبادات کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ نوجوان صارفین کی توجہ جدید فرینچ خوشبوؤں کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ ایونٹس کریڈ، پولو سپورٹ، ڈینل ڈیزائر اور بلوڈی چینل جیسی خوشبوئیں زیادہ استعمال کی جا رہی ہیں، جنہیں کم قیمت پر تیار کر کے صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

دکاندار عود کی پندرہ سے زائد اقسام رکھے ہوئے ہیں، جن میں وائٹ عود، سلور عود اور عود اسپان جیسی فرنچ کمپوزڈ خوشبوئیں شامل ہیں۔ عود کی اصل اقسام محدود مقدار میں دستیاب ہیں، جب کہ فرنچ عود زیادہ مقدار میں فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر خوشبوئیں جرمنی، ترکی اور دبئی جیسے ممالک سے منگوائی جاتی ہیں، اور ہر بجٹ کے افراد کے لیے مناسب آپشنز دستیاب ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روحانی خوشبوؤں کا شوق رکھتے ہیں، وہ اکثر خالص اور مہنگی خوشبوئیں پسند کرتے ہیں، جب کہ عام صارفین نسبتاً سادہ اور کم قیمت والے پرفیومز کو ترجیح دیتے ہیں۔

مارکیٹ میں موجود ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ انہیں خوشبوؤں کا کاروبار کرتے ہوئے بارہ سے پندرہ سال ہو چکے ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر کسٹمر کو اس کی پسند اور ضرورت کے مطابق خوشبو فراہم کی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس