April 19, 2025 12:53 pm

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ کے لیے جان تک قربان کر سکتے ہیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ان ریلیوں کا عنوان “غزہ تمہیں پکارتا ہے” رکھا گیا۔ یہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ لاہور میں غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔

لاہور میں ایک بڑی ریلی نمازِ جمعہ کے بعد ناصر باغ سے مال روڈ تک نکالی جارہی ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔

احتجاج میں شامل خواتین کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ احتجاج میں شامل ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے دل غزہ والوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس