Follw Us on:

‘اس سال کا سب سے بڑا حملہ’ یوکرین میں 21 افراد ہلاک 83 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

یوکرین کے شمالی شہر سومی میں اتوار کی صبح روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 21 افراد جان ہلاک ہوگئے جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ حملہ شہر کے مرکزی حصے میں ہوا جہاں لوگ سڑکوں، گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارتوں میں موجود تھے۔ حملے کو جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا گیا، خاص طور پر اس دن جب پام سنڈے جیسا مذہبی تہوار منایا جا رہا تھا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رواں سال کا سب سے ہلاکت خیز حملہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں سڑک پر لاشیں، تباہ شدہ بسیں اور جلی ہوئی کاریں دکھائی گئیں۔ زیلنسکی نے دنیا سے روس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بات چیت بیلسٹک میزائل اور فضائی بموں کو نہیں روک سکتی۔

زیلنسکی کے مطابق، روس جان بوجھ کر ایسی دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، اور اگر عالمی برادری خاص طور پر امریکا اور یورپ کی طرف سے سخت دباؤ نہ ڈالا گیا تو امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

یوکرینی سیکیورٹی اہلکار اینڈری کووالینکو نے کہا کہ یہ حملہ امریکی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے روسی صدر پوٹن سے ملاقات کے کچھ دن بعد ہوا۔ کووالینکو کے مطابق روس سفارتکاری کے پردے میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اس کے برعکس الزام لگایا کہ یوکرین نے روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر پانچ حملے کیے، جسے ماسکو نے امریکی ثالثی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ حالانکہ دونوں ممالک نے پچھلے مہینے توانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا تھا، لیکن دونوں فریق ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

روس نے فروری 2022 سے یوکرین کے بڑے حصے پر حملہ کیا ہوا ہے اور اب مشرقی و جنوبی یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے۔ زمینی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ میزائل اور ڈرون حملوں نے جنگ کے نقشے کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس