Follw Us on:

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 97 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن

منشیات فروشوں کے گرد اے این ایف نے گھیرا تنگ کر دیا ہے، ملک بھر میں پانچ بڑے کریک ڈاؤنز کے دوران 97.842 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی، جن کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی معمولی سی تلاشی نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا، جب کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی 8.750 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جو برطانیہ روانہ کی جا رہی تھی۔

ادھر کراچی میں ایک کوریئر آفس سے سری لنکا کے لیے بھیجے جانے والے پارسل میں 3.6 کلوگرام ہیروئن نے اے این ایف کی تفتیشی مہارت کا پول کھول دیا۔

کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس پر واقع غیر آباد مقام سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن کی برآمدگی نے ایک اور خفیہ نیٹ ورک کا پردہ چاک کر دیا۔

لاہور میں ڈیفینس روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 4 کلو آئس پکڑی گئی، جبکہ طورخم زیرو لائن کے قریب 1.492 کلو آئس اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔

ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، اسرائیلی مظالم کی مذمت

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس