غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کا قتلِ عام، انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر محض مذمتی بیانات کافی نہیں۔
مسلم ممالک کو اس نازک صورتحال میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے بلکہ عالمی سطح پر ایک مضبوط اسلامی مؤقف بھی سامنے آ سکے۔
سینیئر صحافی ایثار رانا کا کہنا ہے کہ غزہ میں تاریخ کا بدترین ظلم ہو رہا ہے اور اس پر مسلمانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور غیرت یہ ہے کہ اس پر وہ ااعلانِ جنگ کر دیں۔