April 19, 2025 10:44 pm

English / Urdu

Follw Us on:

امریکی سرپرستی میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ملتان میں غزہ مارچ سے قبل کیا ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اولیاء کی سرزمین ملتان میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے گھنٹہ گھر چوک میں غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

پاکستان میٹرز کے نمائندے عاصم ارشاد نے غزہ مارچ کے مناظر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے آغاز سے قبل ہی پنڈال مکمل طور پر سج چکا ہے، کرسیاں لگا دی گئی ہیں، ساؤنڈ سسٹم، لائٹس اور اسٹیج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے، جہاں چھوٹے بچوں اور بزرگ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مارچ میں شریک افراد نے فلسطین اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ میڈیا کے لیے مخصوص نشستیں مختص کی گئی ہیں اور پنڈال میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے رضاکار بھی تعینات ہیں۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن کا خطاب بھی متوقع ہے، جن کی تقریر کا شرکاء کو شدت سے انتظار ہے۔ اس سے قبل لاہور کے مال روڈ اور کراچی میں فیصل چوک پر بھی جماعتِ اسلامی کی جانب سے ایسے ہی بڑے مارچز کا انعقاد کیا جا چکا ہے، جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

عاصم ارشاد نے کہا ہے کہ مارچ کے آغاز میں کچھ وقت باقی ہے، مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد یہاں جمع ہو چکی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس