April 19, 2025 10:44 pm

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ میں صحت کی سہولیات کا فقدان، پاکستانی ڈاکٹرز کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ملتان میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا مقصد فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کو انسانیت سوز صورتحال کی طرف متوجہ کرنا تھا۔

ریلی میں شریک ایک خاتون ڈاکٹر نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ ہم اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ غزہ کے عوام کو صحت کی سہولیات تک بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔”

ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں واضح طور پر فرمایا گیا ہے کہ بیٹھے رہنے والے ان لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے جو اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کرتے ہیں۔ اس وقت غزہ کے مسلمان جہاد کر رہے ہیں، اور ہم پاکستانی مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر صاحبہ نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز عالمی سطح پر اپنی طبی مہارت کے ذریعے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طبی امداد، زخمیوں کی فوری دیکھ بھال اور ریلیف کیمپوں میں تعاون کے لیے ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں۔

ریلی میں شریک افراد نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس