پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ درکھانہ میں آگ لگنے سے 12 کنال گندم کی فصل جل کر راکھ بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق درکھانہ میں جوئیہ موڑ کے قریب واقع گندم کے کھیت اس وقت آگ لگی جب ہوا چل رہی تھی۔ تاحال آگ کے لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
مقامی صحافی عمران شاکر نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھیت میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ وہاں موجود لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ننکانہ صاحب کے گاوں کوٹ منصب کے قریب گندم کی فصل میں آگ لگنے سے مالک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر سے چنگاری نکلنے سے گندم کی فصل کو آگ لگی، جس کے بعد ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی کھیتوں کا مالک 40 سالہ ذوالفقار دل کا دورہ پڑنےسےچل بسا۔