April 19, 2025 10:50 pm

English / Urdu

Follw Us on:

دو ریاستی حل قبول نہیں، اگر جہاد نہیں کرسکتے تو ادویات بھیج دیں، پاکستانی طالبات کا مطالبہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ملتان میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ اور طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طالبات کا کہنا تھا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں نہ کوئی طبی سہولت ہے اور نہ ہی انیسٹیزیا دستیاب ہے۔ لوگ شدید زخمی حالت میں بغیر بے ہوشی کے آپریٹ ہو رہے ہیں۔

ایک طالبہ نے کہا کہ اگر ہمیں ذرا سا زخم لگے اور بے ہوشی کی دوا نہ ہو، تو تکلیف ناقابلِ برداشت ہوتی ہے، تو پھر وہاں کیا ہو رہا ہوگا؟”

طالبات کا کہنا تھا کہ اگر ہم خود غزہ نہیں جا سکتے تو ہمیں میڈیکل سپلائیز، دوائیں اور امدادی سامان ضرور بھیجنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت نکلنے کا ہے، آواز اٹھانے کا ہے اور یہی ہمارا جہاد ہے۔

انہوں نے عالمی طاقتوں کو بھی سخت پیغام دیا کہ دو ریاستی حل قبول نہیں، ہمارا نظریہ مکمل فلسطین ہے۔ غزہ خالی کرنے کی سازشیں ناقابلِ قبول ہیں۔

طالبات نے پاکستان میٹرز کو بتایا کہ روزانہ 30 سے 40 فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ چاہے حکمران ساتھ نہ ہوں، ہم نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر بائیکاٹ کی بھی پرزور اپیل کی گئی، ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ “KFC یا دیگر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ فرق پڑتا ہے، ہم یہ کہانیوں میں نہیں، عملی مثالوں میں دیکھ چکے ہیں۔”

مارچ کے آخر میں طلبا نے حکومتِ پاکستان اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری کردار ادا کریں اور فلسطینی عوام کی مدد کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس